• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 26th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

محققین نے کیمیائی تجربات میں آسانی کے لئے مصنوعی ذہانت پر مشتمل کیمسٹ نظام بنالیاتازترین

October 19, 2022

بیجنگ (شِںہوا) روزنامہ چائنہ سائنس نے بدھ کے روز اپنےشمارے میں  بتایا ہے کہ چینی محققین نے کیمیائی تحقیق اور تجربات میں آسانی کے لیے مصنوعی ذہانت پر مبنی نظام تیار کرلیا ہے۔

چین کی یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے محققین کے مطابق آل راؤنڈ مصنوعی ذہانت کیمسٹ نظام سائنسی دماغ سے لیس ہے جو کیمیائی تحقیق کے لیے درکار تمام ضروری امورانجام دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

مصنوعی ذہانت کیمسٹ خود کار طریقے سے ڈیٹا جمع کرنے، پروسیسنگ، تجزیہ اور تصور کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔  اسے کلاؤڈ ڈیٹا بیس سے متعلقہ مواد خود بخود تلاش کرنے ، پڑھنے اور اس کے تحت تجرباتی منصوبے تجویز کرنے کے قابل بنانے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

مصنوعی ذہانت کیمسٹ ایک موبائل روبوٹ کو اندرون خا نہ  یا آن لائن بھی کنٹرول کرسکتا ہے تاکہ 10 سے زیادہ ورک اسٹیشنز پر مکمل تجرباتی عمل خود بخود انجام دیا جاسکے۔

تجرباتی اعدادوشمار کا بیک وقت مصنوعی ذہانت کیمسٹ کے کمپیوٹیشنل دماغ کی مدد سے تجزیہ کیا جاسکتا ہے جو اسے ایک نیا مفروضہ تجویز کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

جرنل نیشنل سائنس ریویو میں شائع حالیہ تحقیقی مضمون کے مطابق مصنوعی ذہانت کیمسٹ کی صلاحیت کو 3 مختلف کیمیائی تجربات کی مدد سے بھی جانچا گیا ہے۔