جنیوا (شِنہوا) اقوام متحدہ (یو این)جنیوا میں فلسطینی سفیر نے مغربی ممالک پر زور دیا کہ وہ غزہ میں جنگ بندی کی اپنی مضبوط حمایت کا مظاہرہ کریں۔
فلسطینی سفیر ابراہیم خریشی نے سفارت کاروں اور میڈیا کے نمائندوں کی تقریب سے خطاب کیا،جس میں 40 سے زائد سفیروں اور میڈیا نمائندوں نے غزہ میں ہزاروں شہریوں کی ہلاکتوں اور اقوام متحدہ کے عملے کی ہلاکتوں پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔
خریشی نے غزہ پر اسرائیلی افواج کے قبضے کو ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ بحران کے حل کے لیے صرف انسانی امداد کی فراہمی ناکافی ہے۔
خریشی نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ غزہ کی صورتحال انسانی بحران سے بڑھ چکی ہے جو انسانیت کے بنیادی اصولوں کو چیلنج کر رہی ہے۔
خریشی نے اسرائیل کی جوابی کارروائی کے حق کا دفاع اور شہری ہلاکتوں کو کم کرنے کے لیے احتیاط برتنے کے لیے مغربی ممالک کے دوہرے معیار پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔