• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجیوں نے چاقوبردار حملہ آورفلسطینی کوقتل کردیاتازترین

May 26, 2023

رم اللہ(شِنہوا)مغربی کنارے کے شہر الخلیل کے جنوب میں واقع ایک اسرائیلی بستی میں جمعہ کے روز ایک  چاقو بردارفلسطینی حملہ آورکواسرائیلی فوجیوں نے قتل کر دیا۔

فلسطینی وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ سیکیورٹی کوآرڈینیشن کے فلسطینی رابطہ دفتر کی طرف سے مطلع کیا گیا ہے کہ الخیل کےجنوب میں ایک اسرائیلی بستی میں ایک فلسطینی شخص کوقتل کردیا گیا ہے تاہم واقعے کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں گئیں۔

ادھر اسرائیل ریڈیو نے رپورٹ کیا کہ ایک فلسطینی شخص تانا عمرم کی بستی میں گھس کر مرکزی دروازے کے نیچے رینگتا ہوا ایک عبادت گاہ میں پہنچا اورجگہ پر موجود متعدد اسرائیلیوں پر چاقو سے وار کرنے لگا۔ جائے وقوعہ پر موجود فوجیوں میں سے ایک نے فائرنگ کر کے  فلسطینی کوقتل کر دیا۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان نے ایک پریس بیان میں کہا کہ واقعے کے بعد اسرائیلی فوج کی ایک فورس بستی پر پہنچی اور مزید مشتبہ افراد کی تلاش شروع کی۔