• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 8th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے 2 فلسطینی جاں بحقتازترین

January 19, 2023

رم اللہ(شِنہوا) اسرائیلی فوجیوں نے مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں فلسطینی پناہ گزین کیمپ میں جھڑپوں کے دوران ایک جنگجو سمیت 2 فلسطینیوں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا ہے۔

فلسطینی عینی شاہدین اور سیکورٹی ذرائع نے جمعرات کے روز بتایا کہ 27 سالہ ادھم جابرین " جنین بٹالین " نامی عسکری گروہ کے جنگجوؤں میں سے ایک تھا۔ مرنیوالا دوسرا شخص جواد باوقنیہ کیمپ کے ایک سکول میں استاد تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ پناہ گزین کیمپ کے داخلی راستوں پر جنگجوؤں کی طرف سے رکھی گئی رکاوٹوں کو ہٹانے کیلئے اسرائیلی فوج نے بلڈوزر کی مدد سے پناہ گزینوں کے کیمپ پر دھاوا بولا۔

ذرائع نے بتایا کہ فوجیوں نے علاقے میں کئی گھروں پر دھاوا بول کر اسرائیلی سکیورٹی فورسز کو مطلوب متعدد فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا ، یہ بھی بتایا گیا کہ مہاجر کیمپ کی گلیوں میں فوجیوں اور جنگجوؤں کے مابین جھڑپیں ہوئیں۔

جنین بٹالین نے ایک بیان میں ادھم جابرین کو اپنے جنگجوؤں میں سے ایک قرار دیتے ہوئے ایک روزہ سوگ منانے کا اعلان کیا ہے۔

دریں اثناء اسرائیلی میڈیا نے بتایا ہے کہ اسرائیلی فوج نے مطلوب فلسطینیوں کی گرفتاری کیلئے علاقہ میں ایک باقاعدہ عسکری کارروائی کے دوران 2 فلسطینیوں کو مار دیا ہے۔