• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ تصادم میں فلسطینی شہری جاں بحقتازترین

August 20, 2022

رم اللہ(شِنہوا)مغربی کنارے کے شہر طوباس میں اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ تصادم کے دوران ایک فلسطینی شہری جاں بحق ہو گیا ہے۔فلسطین کی وزارت صحت نے جمعہ کے روز ایک اخباری بیان میں کہا کہ 58 سالہ صلاح صوفتا کو اسرائیلی فوجیوں نے سر میں گولی ماری جس سے وہ شدید زخمی ہوا اور جان کی بازی ہار گیا۔ دریں اثناء اسرائیلی فوج کے ترجمان نے ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ مطلوب فلسطینیوں کی گرفتاری کیلئے طوباس میں چھاپے کے دوران مسلح افراد نےاسرائیلی فوج پر فائرنگ کی تاہم کوئی زخمی نہیں ہوا۔ اسرائیل نے کہا کہ وہ اسرائیل کیخلاف حملوں میں ملوث ہونے کی بنا پر اسرائیلی سیکورٹی فورسز کو مطلوب ہیں۔ فلسطینی عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے متعدد گھروں پر چھاپے مار کر 7 نوجوانوں کی گرفتاری کے بعد شہر میں مسلح فلسطینیوں اور اسرائیلی فوجیوں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ فلسطین کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فوج جنوری سے اب تک مغربی کنارے میں 80 فلسطینیوں کو قتل کر چکی ہے۔