رم اللہ(شِنہوا)مغربی کنارے کے مختلف شہروں اور دیہات میں اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ تصادم کے دوران درجنوں فلسطینی مظاہرین زخمی ہو گئے ہیں۔
انجمن ہلال احمر فلسطین نے ایک بیان میں کہا کہ زخمیوں میں سے 3 افراد براہ راست گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے ہیں اور 9 افراد کو ربڑ کی گولیاں لگی ہیں جبکہ دیگر افراد اسرائیلی فوجیوں کی فائر کردہ آنسو گیس کے باعث دم گھٹنے سے متاثر ہوئے ہیں۔
مغربی کنارے میں نابلس کے قریبی گاؤں کفرقدوم میں یہودی آبادکاری میں توسیع کیخلاف مظاہرے کے دوران اسرائیلی فوجیوں نے اپنی بندوقیں فلسطینی مظاہرین کی جانب تان رکھی ہیں۔(شِنہوا)
بیان میں کہا گیا ہے کہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس کے جنوبی گاؤں بیتا میں ربڑ چڑھی دھاتی گولیاں لگنے سے 2 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں اور 28 افراد آنسو گیس کے باعث دم گھٹنے سے متاثر ہوئے ہیں، مزید بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں نے علاقہ میں طبی عملہ پر بھی فائرنگ کی ہے۔