• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ جھڑپ میں ایک فلسطینی جاں بحق،35زخمیتازترین

July 20, 2023

رم اللہ(شِنہوا)مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ جھڑپوں کے دوران ایک فلسطینی  جاں بحق اور کم سےکم 35 زخمی ہو گئے۔

فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی نے ایک بیان میں کہا کہ بدھ کو رات گئے 19 سالہ بدر المصری اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے سینے میں گولی لگنے کے باعث ہسپتال میں دم توڑ گیا۔

35 دیگر زخمی فلسطینیوں میں سے پانچ براہ راست فائرنگ سے زخمی ہوئے جن میں سے دو کی حالت تشویشناک  ہے جبکہ 30 آنسو گیس سے متاثر ہوئے۔