• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں فلسطینی جاں بحقتازترین

July 26, 2023

رام اللہ(شِنہوا)شمالی مغربی کنارے کے شہر نابلس میں اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں ایک فلسطینی جاں بحق ہو گیا۔

فلسطینی وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا کہ بدھ کے روز 23 سالہ محمد نادا کو اسرائیلی فوجیوں نے نابلس شہر کے مغرب میں ایک پناہ گزین کیمپ پر چھاپے کے دوران گولی مار کر قتل کر دیا۔

فلسطینی سیکیورٹی ذرائع اور عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں نے جیپوں اور فوجی گاڑیوں کی مدد سے العین پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی سیکیورٹی فورسز کو مطلوب فلسطینیوں کی تلاش کے لیے گھروں پر چھاپہ مارا۔

پناہ گزین کیمپ میں درجنوں فلسطینی نوجوانوں اوراسرائیلی فوجیوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں جنہوں نے فلسطینیوں کو منتشر کرنے کے لیے ان پر پتھراؤ کیا۔

اسرائیلی حکام نے اس واقعے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ اسرائیلی ریڈیو نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے پناہ گزین کیمپ سے نکلنے سے قبل دو مطلوب فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔