• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 4th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں 2 فلسطینی شہری جاں بحقتازترین

January 02, 2023

رم اللہ(شِنہوا)مغربی کنارے کے شہر جینن کے مغربی گاؤں کفردان میں اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ تصادم کے دوران 2 فلسطینی شہری جاں بحق ہو گئے ہیں۔

شہر کے ابن سینا ہسپتال کے ڈائریکٹر سمر عطیہ نے پیر کے روز نامہ نگاروں کو بتایا کہ آج صبح سویرے اسرائیلی فوجی دستے کی جانب سے گاؤں پر دھاوے کے دوران اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں 2 فلسطینی نوجوان جاں بحق اور 8 فلسطینی شہری زخمی ہو گئے ہیں۔

فلسطینی عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیل کے خلاف حملوں پر اسرائیلی سیکورٹی فورسز کو مطلوب فلسطینیوں کو گرفتار کرنے کیلئے اسرائیلی فوجی دستے نے گاؤں پر دھاوا بولا ۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ گاؤں میں مسلح فلسطینیوں اور اسرائیلی فوجیوں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔