رم اللہ (شِنہوا)مغربی کنارے کے شہر تلکرم میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے دو فلسطینی جاں بحق ہو گئے۔ فلسطین کی وزارت صحت نے ایک بیان بتایا کہ منگل کواسرائیلی فوج کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں کی شناخت عبدالفتاح جبارہ اور احمد رجب کے نام سے ہوئی ہے۔
فلسطینی سیکورٹی ذرائع نے شِنہوا کو بتایا کہ جبارہ اور رجب دونوں شہرکے پناہ گزین کیمپ میں مقیم تھے جن کی لاشیں اسرائیلی فورسز نے اپنے قبضے میں لے لی تھیں۔ ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ اسرائیلی فورسز نے شہر کے مغرب میں قائم فوجی چوکی سے گاڑیوں پر فائرنگ کی جس سے ایمبولینسوں کو جائے وقوعہ تک پہنچنے میں مشکل کا سامنا کرنا پڑا۔