• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں 3 فلسطینی جاں بحقتازترین

July 25, 2023

رم اللہ(شِنہوا)شمالی مغربی کنارے کے شہر نابلس میں منگل کو اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں تین فلسطینی جاں بحق ہو گئے۔

فلسطینی سیکورٹی ذرائع اور عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں نے ایک فلسطینی گاڑی پر دھاوا بول دیا اور فائرنگ کی جبکہ  اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی ایمبولینس کو متاثرہ گاڑی تک پہنچنے سے روکا اور حملہ آور گاڑی اور تینوں فلسطینیوں کی لاشیں اپنے قبضے میں لے لیں۔

اسرائیلی فوج کے ایک ترجمان نے اسرائیل ریڈیو کو بتایا کہ اسرائیلی فوج کے دستوں نے نابلس شہر کے قریب اسرائیلی فوج کی ایک چوکی پر فائرنگ کرنے والے تین مسلح فلسطینیوں کوجوابی کارروائی میں مارڈالا۔

 ترجمان کے مطابق تینوں جنگجو چوکی کے قریب ایک علاقے میں پہنچے اور وہاں تعینات فوجیوں پر 100 میٹر کے فاصلے سے فائرنگ کی جبکہ فوجیوں نے جوابی فائرنگ کر کے تینوں کوقتل کر دیا۔