• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

مغربی کنارے کے شہر جنین پر اسرائیلی ڈرون حملے میں 4 فلسطینی جاں بحقتازترین

December 12, 2023

جنین(شِنہوا) مغربی کنارے کے شہر جنین پر اسرائیلی ڈرون حملے میں کم از کم چار فلسطینی جاں بحق ہوگئے۔

 جنین گورنمنٹ ہسپتال کے ڈائریکٹر وسام بکر نے بتایا کہ  جاں بحق ہونے والے تین نوجوانوں کی لاشیں ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں  جب کہ چوتھے کی لاش کو جنین کے جنوب میں واقع قصبے قباطیہ کے ایک طبی مرکز میں بھیجا گیا ہے۔

فلسطینی سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فورسز نے منگل کے روز جنین شہر اور اس کے پناہ گزین کیمپ پر چھاپہ مارا، کئی گھنٹے تک جاری رہنے والی فوجی کارروائی اور شہر کے پرانے علاقے کے اندر نوجوانوں کے ایک گروپ پر بمباری کے لیے ڈرون کا استعمال کیا۔  ذرائع کے مطابق اسرائیلی فورسز نے پناہ گزین کیمپ سے درجنوں نوجوانوں کو گرفتاربھی کیا۔