• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

مڈغاسکر میں تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 22 افراد ہلاکتازترین

March 13, 2023

انتاناریوو(شِنہوا) جنوبی افریقہ میں مڈغاسکر کے ساحل کے قریب تارکین وطن کو لے جانے والی ایک کشتی الٹنے سے کم سےکم 22 افراد ہلاک ہو گئے۔

مڈغاسکر کی میری ٹائم اینڈ ریور پورٹ ایجنسی نے ایک بیان میں کہا کہ کشتی جس میں کل 47 افراد سوار تھے ہفتہ کو مڈغاسکر کے ساحل کے قریب سمندر میں ایک حادثے کے باعث الٹ گئی۔

حکام نے بتایا کہ جہاز میں سوار افراد میں سے 23 کو بچا لیا گیا جبکہ لاپتہ افراد کو بچانے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

بیان کے مطابق کشتی فرانس کے سمندر پار جزیرے مایوٹ جا رہی تھی۔