ادیس ابابا (شِنہوا) افریقہ میں پائیدار ترقی کو آگے بڑھانے کے لئے ماہرین نے افریقی کانٹی نینٹل فری ٹریڈ ایریا معاہدے کے نفاذ اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے تحت چین ۔افریقہ تعاون میں اضافے پر زور دیا ہے۔
ماہرین نے یہ بات ایتھوپیا کے شہر ادیس ابابا میں 2023 کی افریقی اقتصادی کانفرنس کے موقع پر افریقی کانٹی نینٹل فری ٹریڈ ایریا اور افریقہ میں صنعت کاری کے موضوع پر منعقدہ ایک اجلاس میں تحقیقی نتائج پیش کرتے ہوئے کہی۔ "افریقہ میں پائیدار صنعتی ترقی کی ضرورت " کے موضوع پر منعقدہ اس کانفرنس میں ماہرین، نجی شعبے، محققین اور نوجوانوں کو یکجا گیا تھا۔
اقوام متحدہ کے اقتصادی کمیشن برائے افریقہ (یو این ای سی اے) کے ایک بیان کے مطابق ماہرین نے کہا ہے کہ اگر افریقی کانٹی نینٹل فری ٹریڈ ایریا پرمکمل طور پر عمل درآمد کیا جاتا ہے تو اس سے موسمیاتی تبدیلی پر خاطر خواہ دباؤ کے بغیر افریقی تجارت میں نمایاں اضافہ ہوگا۔
یو این ای سی اے کے ماہر اقتصادیات سائمن ماویل نے " سرسبز افریقی کانٹی نینٹل فری ٹریڈ ایریا" کے عنوان سے ایک مقالہ پیش کیا جس کے مطابق موجودہ قومی سطح پر طے شدہ شراکت داروں کے ساتھ ہم آہنگی یا افریقی کانٹی نینٹل فری ٹریڈ ایریا اصلاحات کے ساتھ افریقی کاربن مارکیٹ کے قیام سے گرین ہاؤس گیسز کے اخراج میں نمایاں کمی ہوگی۔
ماویل نے وضاحت کی کہ اگرچہ یہ گرین ہاؤس گیسز کا اخراج کم کرنے اور معاشی فوائد کے درمیان تجارت ہے تاہم افریقی کاربن مارکیٹ کا قیام مئو ثر طریقے سے اخراج کو روکتا ہے جبکہ افریقی کانٹی نینٹل فری ٹریڈ ایریا متوقع معاشی فوائد کو محفوظ بناتا ہے۔