اقوام متحدہ(شِنہوا)اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ مالی میں جان بچانے والی امداد کے بغیر5 سال سے کم عمر کے تقریباً 10 لاکھ بچوں کو اس سال دسمبر تک شدید غذائی قلت کا سامنا ہے جس میں کم از کم 2 لاکھ افراد کو قحط کا خطرہ ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے چیف ترجمان سٹیفن ڈوجارک نے کہا کہ طویل مسلح تصادم، اندرونی نقل مکانی اور محدود انسانی رسائی کے باعث اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسیف) کی جانب سے سنگین انتباہ جاری کیا گیا ہے۔
ڈوجارک نے کہا کہ مالی کی تقریباً ایک چوتھائی آبادی کم درجے کی یا شدید غذائی عدم تحفظ کا شکار ہے جبکہ پہلی بارمیناکا کے بحران سے متاثرہ علاقے میں 2 ہزار 500سے زائد افراد قحط کے خطرے سے دوچار ہیں جن میں اکثر بچے شامل ہیں۔
یونیسیف نے کہا کہ اقوام متحدہ کے عالمی خوراک پروگرام (ڈبلیو ایف پی) اور یونیسیف کے انسانی ہمدردی کے اعلیٰ حکام نے اس ہفتے مالی کا دورہ کیا تاکہ مقامی حکام اور انسانی ہمدردی کے شراکت داروں کے ساتھ تعاون کا اعادہ کیا جا سکے۔
یونیسیف کی انسانی ہمدردی کی کارروائی اور سپلائی آپریشنزکے ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ٹیڈ چائیبان نے ایک بیان میں کہا کہ مالی ایک پیچیدہ انسانی بحران سے گزر رہا ہے جہاں بچوں کو درپیش آفت سے بچنے کے لیے فوری مدد کی ضرورت ہے جو ایک بار پھرناکردہ وجوہات کے باعث جاری اس بحران سے سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔