معذور شامی شہر یوں کے لئے چینی سفارت خانے کا الیکٹرک وہیل چیئرز کا عطیہتازترین
September 23, 2022
دمشق (شِنہوا) شام میں چینی سفارت خانہ نے شام میں بحران کے سبب معذور ہوجانے والے شامی شہریوں کے لئے الیکٹرک وہیل چیئرز کی ایک کھیپ عطیہ کی ہے۔
وزیر سماجی امورو محنت محمد سیف الدین اور شام میں چین کے چارج ڈی افیئرز یانگ شو نے حوالگی کی تقریب میں شرکت کی جہاں دونوں فریقوں نے شام اور چین کے درمیان گہرے تعلقات کو سراہا۔
شامی وزیرنے شامی عوام کی مشکلات کم کرنے میں حالیہ چینی امداد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی وزارت مستحقین میں یہ وہیل چیئرز تقسیم کرے گی۔
یانگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین مستقبل میں شام کو مزید امداد مہیا کرے گا۔
یانگ نے صحافیوں سے کہا کہ شامی عوام ہمارے دوست ہیں اور یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم ان کی مدد کریں۔
چین 2011 سے شام میں شروع ہونے والے بحران کے بعد سے شامی عوام کو خوراک اور طبی سامان سمیت انسانی بنیادوں پر امداد مہیا کررہا ہے ۔