• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 29th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

معاہدہ ہونے یا نہ ہونے کی دونوں صورتوں میں رفح پر زمینی حملہ کیا جائے گا، اسرائیلی وزیراعظمتازترین

April 30, 2024

یروشلم(شِنہوا) اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ حماس کے ساتھ معاہدہ ہونے یا نہ ہونے کی دونوں صورتوں میں رفح پر زمینی حملہ کیا جائے گا۔

حماس کی حراست میں اسرائیلی یرغمالیوں کے اہل خانہ سے ملاقات میں نیتن یاہو نے کہا کہ میرے دفتر کے مطابق اسرائیل نے رفح سے فلسطینی شہریوں کا انخلاء شروع کر دیا ہے۔ نیتن یاہو  نے کہا کہ معاہدہ ہونے یا نہ ہونے کی دونوں صورتوں میں ہم مکمل فتح حاصل کرنے کے لیے رفح میں داخل ہوں گےاورحماس کی بٹالینز کوختم کر دیں گے۔