• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 18th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ما ینگ جیوکا چائنہ نیشنل آرکائیوز آف پبلی کیشنز اینڈ کلچر کی شی آن شاخ کا دورہتازترین

April 08, 2024

شی آن (شِںہوا) چینی کومن تانگ پارٹی کے سابق چیئرمین ما ینگ جیو نے چین کے شمال مغربی صوبے شانشی کے دارالحکومت شی آن میں واقع چائنہ نیشنل آرکائیوز آف پبلی کیشنز اینڈ کلچر شی آن شاخ کا دورہ کیا۔

چائنہ نیشنل آرکائیوز آف پبلی کیشنزاینڈ کلچرکے ڈائریکٹر لیو چھنگ یونگ نے ما کو آرکائیوز کے مختلف مجموعوں سے آگاہ کیا۔

ما نے کہاکہ آرکائیوز نے بہت ساری قدیم کتابیں اچھی طرح سے محفوظ کی ہیں جس نے چینی تہذیب کے پھیلاؤ میں ایک ناقابل فراموش حصہ کردار ادا کیاہے۔

ما تائیوانی نوجوانوں کا ایک وفد لیکر چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ پہنچے تھے، جبکہ انہوں نے جمعرات کو شانشی میں ہوانگ دی کی یاد میں منعقدہ ایک تقریب میں شرکت کی ، ہوانگ دی کو زرد شہنشاہ بھی کہا جاتا ہے جو تمام چینی لوگوں کے مشترکہ جدد ہیں۔

اس کے بعد ما اور وفد نے ما یوآن یادگاری مندر ، ما یوآن مقبرہ، فیمین مندر، شی آن شہری دیوار، شہنشاہ چھن شی ہوانگ مقبرے کے مقام پر قائم عجائب گھراورچائنہ نیشنل آرکائیوز آف پبلیکیشنز اینڈ کلچر کی شی آن شاخ کا دورہ کیا جبکہ وہ شانشی ہسٹری میوزیم کا دورہ بھی کریں گے۔