• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ہم نصیب مستقبل کے ساتھ چین-ازبکستان کمیونٹی کی تعمیر کے لیے تیار ہیں:چینی صدرتازترین

May 19, 2023

شی آن  (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے جمعرات کو ازبک صدر شوکت مرزایوئیف کے ساتھ شمال مغربی صوبے شانشی کے شہر شی آن میں  ملاقات کی۔گزشتہ ستمبر میں اپنے ازبکستان کے سرکاری دورے اور مرزایوئیف کی مہمان نوازی کاذکر کرتے ہوئے صدر شی نےمرزایوئیف کو چین وسطی ایشیا سربراہی اجلاس اور سرکاری دورے کے لیے چین میں خوش آمدید کہا۔   چینی صدر نے ازبکستان کے حالیہ کامیاب ریفرنڈم اور نئے آئین کی منظوری  پر ازبک صدر کو مبارکباد پیش کی،جس میں  ازبک عوام نے ان پر گہرے اعتماد اور مکمل حمایت کا مکمل ثبوت دیا۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ مرزایوئیف کی قیادت میں ازبکستان میں اصلاحات اور کھلے پن کے وسیع امکانات ہیں اور "نئے ازبکستان" کی ترقی کے زیادہ  مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔صدر شی نے گزشتہ سال  ستمبر میں دوطرفہ سطح پر ہم نصیب مستقبل کے ساتھ کمیونٹی کے وژن کے نفاذ اور دوطرفہ تعلقات کی نئی خصوصیات کے بارے میں اپنے مشترکہ اعلان کا ذکر کیا۔ انہوں نے دوطرفہ تعاون کو مستحکم کرنے اور ہم نصیب مستقبل کے ساتھ چین-ازبکستان کمیونٹی کی تعمیر کے لیے ازبکستان کے ساتھ کام کرنے کے لیےاپنے ملک کی خواہش کا اظہار کیا۔