ولنیئس(شِنہوا) لتھوانیا کے موجودہ صدرگیٹاناس نوسیدا نے صدارتی انتخابات میں دوبارہ کامیابی حاصل کر لی ہے ،انہوں نے رن آف الیکشن میں اپنے مدمقابل انگریڈا سیمونائٹ کو شکست دی۔
مرکزی الیکٹورل کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق کل 1ہزار 895 سٹیشنز میں نوسیدا نے 74.43 فیصد ووٹروں کی حمایت حاصل کی، سیمونائٹ 24.06 فیصد کے ساتھ دوسرے نمبر پررہے۔
نوسیدا نے اپنی دوسری پانچ سالہ مدت کیلئے اپنی جیت کا اعلان کر دیا ہے۔
انہوں نے ولنیئس میں بالٹک نیوز سروس (بی این ایس) سے گفتگو میں کہا کہ لتھوانیا کے لوگوں نے مجھے اعتماد کا ایک عظیم مینڈیٹ دیا ہے اور میں اچھی طرح جانتا ہوں کہ مجھے اس اعتماد کو برقرار رکھنا پڑے گا۔
موجودہ وزیر اعظم سیمونائٹ نے اپنی شکست تسلیم کر لی ہے اور نوسیدا کو ان کی جیت پر مبارکباد دی ہے۔