پیرس(شِنہوا) لوریل کے چیئرمین جین پال اگون نے کہا ہے کہ چین نے خود کو عالمی معیشت کے لیے اسٹیبلائزر، کھپت کے لیے ایک ایکسلریٹر اور جدت سازی کے لیے دنیا کی تجربہ گاہ کے طور پر ثابت کیا ہے۔
اگون نے کہا کہ چین اب دنیا بھر میں لوریل کی دوسری سب سے بڑی مارکیٹ ہے اور ہمارے سب سے زیادہ اسٹریٹجک ترقی کے محرکات میں سے ایک ہے کیونکہ چین صرف ایک بڑی مارکیٹ سے کہیں زیادہ ہے۔ یہ جدید ترین تصورات کی لیبارٹری ہے اور مارکیٹنگ کے نئے طریقوں کے لئے ٹیسٹنگ فیلڈ ہے جہاں خوبصورتی کا مستقبل پیدا ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ لوریل گروپ کے لیے چین کمپنی کے نئے آئیڈیاز اور کھلے پن کی جدت سازی کا انکیوبیٹر ہے جو اپنے مضبوط، متحرک اور منفرد جدت ساز ماحولیاتی نظام کی بدولت ڈیجیٹلائزیشن، مصنوعی ذہانت، اے آر اور وی آر میں سرفہرست ہے۔
اگون نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ چین میں سرمایہ کاری مستقبل میں سرمایہ کاری ہے۔ چین، اس کے عوام اور اس کی صلاحیتوں سے وابستگی ہر بین الاقوامی کمپنی کے لئے جیت کا عنصر ہے اور لوریل ہمیشہ اسی کو برقرار رکھے گا۔
انہوں نے واضح کیا کہ مزید کھلے پن کی مارکیٹ، کاروباری ماحول میں بہتری اور گھریلو طلب میں اضافے کے اقدامات سمیت چین نئے مواقع کے ساتھ دنیا کو گلے لگا رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ چین دنیا کے لیے مواقع بھی فراہم کر رہا ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ مزید کمپنیز ان مواقع سے لطف اندوز ہوں گی۔