• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

لیبیا، طرابلس میں جھڑپوں کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 23 ہو گئی، 140 زخمیتازترین

August 28, 2022

لیبیا ، وسطی طرابلس میں جھڑپوں کے بعد تباہ شدہ گاڑیاں دیکھی جاسکتی ہیں۔(شِنہوا)

طرابلس(شِنہوا)لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں جھڑپوں کے دوران مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 23 ہو گئی ہے۔

ملک کی وزارت صحت نے درخواست کی کہ طبی سہولیات پر حملوں سے گریز کیا جائے کیونکہ شہر کے متعدد اسپتالوں اور طبی مراکز کو نقصان پہنچا ہے۔ اس نے تصدیق کی کہ طبی ٹیمیں جھڑپوں کی وجہ سے پریشان کن کالز کرنے والےشہریوں کی مدد کے لیے مخصوص علاقوں تک رسائی حاصل نہیں کر سکیں ۔  

پرتشدد جھڑپوں میں اب تک 140 افراد زخمی بھی ہو چکے ہیں۔یہ جھڑ پیں جمعہ کو دیر گئے وسطی طرابلس کے مختلف علاقوں میں دو حریف حکومتوں سے وابستہ مسلح گروپوں کے درمیان شروع ہوئیں۔ 

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان کا کہنا ہے کہ انتونیو گوتیرس پرتشدد جھڑپوں پر گہری تشویش کا اظہارکر رہے ہیں۔

ترجمان اسٹیفن دوجارک نے بیان میں کہا کہ سیکرٹری جنرل نے طرابلس میں تشدد کے فوری خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے لیبیا کی جماعتوں پر زور دیا کہ وہ جاری سیاسی تعطل سے نمٹنے کے لیے حقیقی بات چیت کریں اور اپنے اختلافات کو حل کرنے کے لیے طاقت کا استعمال نہ کریں۔