• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 13th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

لیبیا ، طرابلس میں جھڑپوں کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 55 ہو گئیتازترین

August 17, 2023

طرابلس (شِنہوا) لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں پیر سے شروع ہونے والی جھڑپوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 55 ہوگئی ہے جبکہ 126 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

اطلاعات کے مطابق ہلاک شدگان میں عام شہری اور سیکیورٹی اہلکار شامل ہیں جبکہ متعدد لاشوں کو شناخت نہیں کیا جاسکا ہے۔

طرابلس کے کچھ حصوں میں پیر کے روز 444 بریگیڈ اور اسپیشل ڈیٹرنس فورس کے درمیان پرتشدد جھڑپیں شروع ہوئی تھیں جس کے بعد 444 بریگیڈ کے ایک طاقتور کمانڈر کو مبینہ طور پر گرفتار کرلیا تھا۔

وزارت داخلہ نے منگل کے روز اعلان کیا تھا کہ متحارب دھڑوں نے وزیر اعظم اور طرابلس کے عمائدین کی کوششوں سے جنگ بندی پر اتفاق کیا تھا جس کے بعد جھڑپیں روک دی گئیں۔

طرابلس میں بدھ کے روز کئی عمائدین کے ساتھ ایک ملاقات میں لیبیا کے وزیر اعظم عبدالحمید دبیبہ نے ملک میں لڑائی دوبارہ شروع ہونے کو مسترد کردیا تھا۔

سرکاری اطلاعات دفتر کے جاری کردہ بیان کے مطا بق وزیراعظم نے کہا تھا کہ لڑائی کا دوبارہ شروع ہو نا ناقابل قبول ہے اور ملک کسی بھی غیر ذمہ دارانہ رویے کو برداشت نہیں کرےگا ۔ انہوں نے سلامتی کے لیے تمام سیکیورٹی اداروں کے ساتھ تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔