• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 13th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

لیبیا کے تباہ کن سیلاب میں 5 ہزار300 سے زیادہ ہلاکتوں کا خدشہ، 10 ہزارافرادلاپتہتازترین

September 13, 2023

بیجنگ(شِنہوا)لیبیا کے مشرقی علاقے سے ٹکرانے والے بحیرہ روم کے طوفان ڈینیئل کے باعث آنے والے سیلاب کے نتیجے میں ہزاروں افراد جاں بحق اور 10 ہزار سے زیادہ لاپتہ ہو گئے۔

مشرقی لیبیا میں قائم وزارت داخلہ نےکہا کم سے  کم 5 ہزار 300 افراد کے جاں بحق ہونے کا خدشہ ہے جبکہ ہنگامی امدادی کارکنوں نے لیبیا کے مشرقی شہر درنا کے ملبے سے 1 ہزار500سے زائد لاشیں نکالیں ہیں۔

مشرقی لیبیا کی پارلیمنٹ کے انفارمیشن آفس کے سربراہ محمد مسعود نے شِنہوا کو بتایا کہ زیادہ تر متاثرین کا تعلق درنا سے تھا جو دارالحکومت طرابلس سے تقریباً 13 سو کلومیٹر مشرق میں واقع ہے۔

 دریں اثنا بین الاقوامی فیڈریشن آف ریڈ کراس اور ریڈ کریسنٹ سوسائٹیز کی نمائندگی کرنے والے لیبیا کے ایلچی تمر رمضان نے اقوام متحدہ کے ایک اجلاس کو بتایا کہ انہیں یقین ہے کہ سیلاب زدہ علاقوں میں اب بھی کم سے کم 10 ہزارافراد لاپتہ ہیں۔