• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 26th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

لی ژان شو کی سی پی سی کی 20 ویں قومی کانگریس کے مندوبین سے مباحثہ میں شرکتتازترین

October 18, 2022

بیجنگ (شِنہوا) لی ژان شو نے چین کے جنوب مغربی صوبہ سیچھوان سے تعلق رکھنے والے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 ویں قومی کانگریس کے مندوبین کے ساتھ مباحثہ میں شرکت کی ہے۔

لی نے سیچھوان وفد میں اپنے ساتھی مندوبین کے ساتھ کانگریس میں پیش کردہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 19 ویں مرکزی کمیٹی کی رپورٹ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ کانگریس کے افتتاحی اجلاس میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ کی پیش کردہ رپورٹ کی واضح تائید کرچکے ہیں۔

لی نے کہا کہ یہ رپورٹ ہراعتبار سے ایک جدید سوشلسٹ ملک بنانے اور تمام محاذوں پر قومی حیات نو کو آگے بڑھانے کا واضح لائحہ عمل ہے۔

لی نے گزشتہ 5 برس کے کام اور نئے دور کے پہلے عشرے میں رونما عظیم تبدیلیوں کو قابل ذکر قراردیتے ہوئے کہا کہ اس سے قبل کبھی بھی ہم قومی حیات نو کے مقاصد حاصل کرنے میں اتنے قریب، پراعتماد اور قابل نہیں رہے تھے۔

لی نے کہا کہ جماعت اور ملک کے مقصد نے تاریخی کامیابیاں حاصل کیں اور تاریخی تبدیلیاں دیکھیں ۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 18 ویں قومی کانگریس کے بعد سے کامیابیوں اور تاریخی پیشرفت کا ایک سلسلہ بنایا ہوا ہے۔

لی نے کہا کہ بنیادی طور پر یہ تمام کامیابیاں اس حقیقت کی مرہون منت ہیں کہ جماعت نے مرکزی کمیٹی اور جماعت میں مجموعی طور پر شی جن پھنگ کو مرکزی حیثیت دی اور ایک نئے دور کے لئے چینی خصوصیات کے ساتھ سوشلزم پر شی جن پھنگ کے نظریات سے واضح رہنمائی حاصل کی۔

 لی نے اسے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 18 ویں قومی کانگریس کے بعد جماعت کی تعمیر میں سب سے اہم سیاسی کامیابی قرار دیا۔