• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 13th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

لبنان ملک میں اقوام متحدہ کی عبوری فورس کی مدت میں توسیع کے اقوام متحدہ کے فیصلے پر کاربند ہے: لبنانی وزیراعظمتازترین

September 06, 2023

بیروت(شِنہوا)لبنان کے وزیر اعظم نجیب میقاتی نے  لبنان میں اقوام متحدہ کی عبوری فورس (یو این آئی ایف آئی ایل) کے مشن کی مدت میں ایک سال کی توسیع کرنے کے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کےفیصلے پر کاربند رہنے کے لیے اپنی حکومت کی حمایت کا اعادہ کیا۔

انہوں نےیو این آئی ایف آئی ایل کے سربراہ آرولڈو لزارو سائنز کےساتھ ملاقات کے دوران لبنانی حکومت کے موقف کو واضح کرتے ہوئے کہا کہ حکومت جنوبی لبنان میں سلامتی کو برقرار رکھنے کے لیے فوج کے ذریعےیو این آئی ایف آئی ایل کے ساتھ تعاون کرنے کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے فوج اوریو این آئی ایف آئی ایل کے درمیان موجودہ تعاون کو موثر قرار دیتے ہوئے اس کی تعریف کی اور بین الاقوامی ادارے سے مطالبہ کیا کہ وہ لبنانی خودمختاری کی اسرائیلی خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے کام کرے۔