• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 22nd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

لبنان میں اسرائیلی حملے میں حماس کے رہنما فتح شریف جاں بحقتازترین

September 30, 2024

بیروت(شِنہوا)  جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملے میں حماس کے رہنما فتح شریف اپنی اہلیہ اور دو بیٹوں کے ساتھ جاں بحق ہوگئے۔

لبنانی فوجی ذرائع نے شِنہوا کو بتایا کہ اسرائیلی طیاروں نے رشیدیہ کیمپ کے مرکز میں ان کے گھر پر صبح سویرے حملہ کیا۔

لبنان کی قومی خبر رساں ایجنسی نے اس سے قبل اطلاع دی کہ اسرائیل نے طائر شہر کے قریب فلسطینی پناہ گزینوں کے کیمپ کو نشانہ بنایا۔ ایک بیان میں حماس نے فتح شریف کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے کہا کہ وہ زندگی بھر فلسطینی عوام کی خدمت ان کی جائز جدوجہد اور ان کے منصفانہ مقصد سے بھرپور سفر کے بعد اپنے سے پہلے کے قائدین اور شہداء میں شامل ہوگئے ہیں۔