• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

لبنان کی سٹاک ہوم میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی مذمتتازترین

July 21, 2023

بیروت(شِنہوا)لبنان نےسٹاک ہوم میں قرآن کی بے حرمتی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ واقعہ مسلمانوں کے جذبات اوروقار کی مسلسل خلاف ورزی ہے۔

لبنان کی وزارت خارجہ کی طرف سے جمعہ کو جاری کردہ ایک بیان میں سویڈن کے حکام سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ نفرت، اسلامو فوبیا اور نسل پرستی کے جذبات کو بڑھانے ، تشدد کو ہوا دینے اور مذاہب کی توہین کرنے والے تمام اقدامات کو ختم کرنے کے لیے مناسب اقدامات کریں۔

لبنان کا یہ بیان سویڈن کے دارالحکومت سٹاک ہوم میں جمعرات کو ہونے والے اس واقعے کے ردعمل میں سامنے آیا ہے جس میں مظاہرین میں سے ایک شخص نے قرآن پاک کو روند ڈالا۔

لبنانی وزارت نے سٹاک ہوم میں ایک مظاہرے کے دوران عراقی پرچم کو نذر آتش کرنے کی بھی مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ مجرموں کا بلاامتیاز احتساب کیا جائے۔

لبنانی وزارت نے کہا کہ وہ مذہبی علامات اور مقدسات کی توہین کو روکنے کے لیے قانون سازی کی غرض سےکسی بھی بین الاقوامی کوشش کا خیرمقدم کرتی ہے۔

جمعے کے روز لبنانی فوج کو بیروت میں سویڈش سفارت خانے کے داخلی راستوں پر تعینات کیا گیا جبکہ سویڈش سفیر کی رہائش گاہ کے ارد گرد حفاظتی انتظامات سخت کر دیے گئے تھے۔