• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 25th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

لبنان کی پارلیمنٹ کورم پورا نہ ہونے کے باعث نئے صدر کا انتخاب کرنے میں ناکامتازترین

October 14, 2022

بیروت(شِنہوا) لبنانی پارلیمنٹ ایک ماہ میں دوسری بار نئے سربراہ مملکت کا انتخاب کرنے میں ناکام رہی ہے جبکہ صدر میشل عون کی مدت تقریباً دو ہفتوں میں ختم ہونیوالی ہے۔

لبنان کی قومی خبر رساں ایجنسی نے جمعرات کے روز بتایا کہ ایوان کے اسپیکر نبیہ بری نے پارلیمان کے انتخابات کیلئے کورم پورا کرنے میں ناکام ہونے کے بعد اجلاس کو 20 اکتوبر تک ملتوی کرنےکا اعلان کیا ہے۔

جمعرات کے روز منعقدہ اجلاس میں پارلیمنٹ کے 128 میں سے صرف 71 اراکین(ایم پیز) شریک ہوئے جبکہ کورم پورا کرنے کیلئے 86 ایم پیز، یا تقریباً دو تہائی اراکین پارلیمنٹ کی ضرورت ہوتی ہے۔

29 ستمبر کو پارلیمنٹ اجلاس میں 122 قانون سازوں کی شرکت کے باوجود صدر میشل عون کے جانشین کا انتخاب نہیں ہوسکا تھا کیونکہ کوئی بھی امیدوار اراکین پارلیمنٹ کے دوتہائی ووٹ حاصل نہیں کر سکا۔

لبنان شدید مالی بحران کا شکار ہے اور ملک کو ایک نئے صدر کی اشد ضرورت ہے جو بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ معاہدے کی راہ ہموار کرنے کیلئے ساختی اصلاحات کا نفاذ کرسکے۔