بیجنگ (شِنہوا) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ لبنان کی خودمختاری اور سلامتی کو پامال کرنے کا چین مخالف ہے اور بے گناہ شہریوں کے خلاف کسی بھی کارروائی کی مذمت کرتا ہے۔
ترجمان نے یہ بات 27 ستمبر کو لبنانی دارالحکومت بیروت پر اسرائیلی فضائی حملہ میں حزب اللہ کے رہنما سید حسن نصراللہ کے جاں بحق ہونے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہی۔
ترجمان نے کہا کہ چین کی اس واقعے پر گہری نگاہ ہے اور خطے میں بڑھتی کشیدگی پر اسے گہری تشویش ہے۔ لبنان کی خودمختاری اور سلامتی کو پامال کرنے کا چین مخالف ہے اور وہ بے گناہ شہریوں کے خلاف کسی بھی کارروائی کی مخالفت اور مذمت کرتا ہے اور ایسے کسی بھی ایسے اقدام کا مخالف ہے جو علاقائی کشیدگی میں اضافے کا سبب بنتے ہوں۔
ترجمان نے مزید کہا کہ چین متعلقہ فریقین خاص کر اسرائیل پر زور دیتا ہے کہ وہ صورتحال کو ٹھنڈا کرنے کے لئے فوری اقدامات کریں اور تنازع بڑھنے اور اسے قابو سے باہر ہونے سے روکیں۔
ترجمان نے کہا کہ لبنان ۔ اسرائیل کشیدگی غزہ تنازع کا نتیجہ ہے۔ ہماری اولین ترجیح اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں پر عملدرآمد، غزہ میں لڑائی کو جلد از جلد ختم کرنا اور مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کا تحفظ ہے۔