• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

لبنان کی خودمختاری اور آزادی کی حمایت کرتے رہیں گے، چینی سفیرتازترین

October 04, 2022

بیروت (شِںہوا) لبنان میں چین کے سفیر چھیان من جیان نے کہا ہے کہ خود مختاری، آزادی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لئے اقوام متحدہ کے امن مشن میں فعال طور پر حصہ لینے میں چین ، لبنان کی حمایت جاری رکھے گا۔

یہ بات انہوں نے عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 73 ویں سالگرہ پر سفارت خانے کی جانب سے منعقدہ ایک آن لائن تقریب میں ایک ویڈیو پیغام میں کہی۔

چھیان کے مطابق چین لبنان کو اپنی صلاحیت کے مطابق، چین عرب اجتماعی تعاون اور دوطرفہ تعاون کے ڈھانچے کے تحت مدد جاری رکھے ہوئے ہے،  تاکہ لبنان اور خطے کی ترقی و امن میں زیادہ سے زیادہ کردار ادا کرسکے۔

چینی سفیر نے چینی امداد لبنانیز نیشنل ہائرکنزرویٹری آف میوزک پر روشنی ڈالی، جو اب روانی زیر تعمیر ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ گزشتہ برس چین اور لبنان کے درمیان سیاست، معیشت و تجارت، ثقافت، صحت عامہ، سائنس ، ٹیکنالوجی ، تعلیم اور کھیلوں سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مسلسل فروغ دیا گیا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ 2022 کے آغاز سے ہی چین کے اندر اور باہر ترقی میں پیچیدگیوں اور مشکلات کا سامنا رہا، تاہم چین نے معاشی و سماجی ترقی کے ساتھ ساتھ وبا کی روک تھام و تدارک کو مربوط کرنے کی پائیدار کوششیں کی ہیں۔

مختلف مشکلات سے سختی سے نمٹا اور معاشی و سماجی ترقی کے بنیادی اصولوں کو زیادہ سے زیادہ مستحکم کیا۔

چھیان نے کہا کہ چین کی ترقی تمام ممالک کے لئے مزید مواقع لائے گی اور عالمی معیشت میں نئی رفتار پیدا کرے گی۔