بیروت(شِنہوا) لبنان میں ایک فضائی حملے میں پاپولر فرنٹ فار دی لبریشن آف فلسطین (پی ایف ایل پی) کے پانچ ارکان جاں بحق اور کئی دیگر زخمی ہوگئے۔
النشرہ نیوز ویب سائٹ کے مطابق بدھ کو حملے میں شام کی سرحد کے قریب مشرقی لبنانی قصبے قصایا میں واقع پی ایف ایل پی کے مقام کو نشانہ بنایا گیا۔
پی ایف ایل پی نے ایک بیان جاری کیا جس میں اسرائیل پر الزام لگایا گیا کہ اس نے اپنے دفاع کو تقویت دینے کے لیے فضائی حملہ کیاجس میں پی ایف ایل پی کے دو لیفٹیننٹ کرنل بھی جاں بحق ہوئے۔
پی ایف ایل پی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہماری جنگ جومزاحمت لیے چلائی جا رہی ہے بیت المقدس اور اس کے ارد گرد آزادی کا پرچم بلند کرتے ہوئے پوری فلسطینی قومی سرزمین پر واضح فتح حاصل کرے گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل کےذرائع نے اس حملے میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔ اسرائیل، لبنانی فوج یا ایران کی حمایت یافتہ حزب اللہ گروپ کی طرف سے کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔