بیروت(شِنہوا) لبنان کے جنوبی گاؤں بفلیہ میں اسرائیلی فضائی حملے میں حزب اللہ کے تین جنگجو اور ایک شہری جاں بحق ہوگیا۔
لبنان کے عسکری ذرائع نے نام ظاہرنہ کرنے کی شرط پرشِنہوا کوبتایاکہ اسرائیلی ڈرون نے فضا سے زمین پرمارکرنے والے دو میزائلوں سے ایک گاڑی کونشانہ بنایا ۔حملے میں گاڑی مکمل طور پر جل گئی اوراس کے اندر موجود حزب اللہ کے تین جنگجو اور ایک شہری جاں بحق ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق سول ڈیفنس اور اسلامک ہیلتھ اتھارٹی کے امدادی کارکنوں نے جائے وقوعہ پر گاڑی میں لگی آگ کو بجھایا اورمارے جانے والے چاروں افراد کی لاشوں کوجنوبی لبنان کے شہر طائر کے اسپتال منتقل کیا۔