• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

لبنان۔ اسرائیل سرحد پر بڑھتی کشیدگی، اقوام متحدہ مشن کا انتباہتازترین

July 14, 2023

بیروت (شِنہوا) لبنان میں اقوام متحدہ عبوری فورس نے متنبہ کیا ہے کہ لبنان اور اسرائیلی کے درمیان سرحدی کشیدگی میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ 

اقوام متحدہ عبوری فورس میڈیا آفس کی ڈپٹی ڈائریکٹر کینڈس ارڈیل نے بتایا کہ سرحد پر ہونے والے حالیہ واقعات اس جانب اشارہ کررہے ہیں کہ سرحد پر کشیدگی بڑھ رہی ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی عہدیدار نے اسرائیل اور لبنان پر زور دیا ہے کہ وہ کشیدگی میں اضافے کا سبب ببنے والی  سرگرمیوں سے گریز کریں۔ 

اسرائیل کے زیر قبضہ جولان پہاڑیوں پر غجر سرحدی علاقے کی لبنانی حدود میں قائم اقوام متحدہ عبوری فورس کا واچ ٹاور دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)

لبنان کی خبررساں ویب سائٹ النشرح کے مطابق لبنان کے جنوبی سرحدی قصبے یارین کے مضافات میں واچ ٹاور نصب کرنے والے حزب اللہ کے کارکنوں پر اسرائیلی ڈرون نے بدھ کو حملہ کیا تھا۔ جس میں 3 کارکن زخمی ہوئے تھے۔ 

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حزب اللہ نے جوابی کارروائی میں ڈرون کو مار گرایا۔

ارڈیل نے اقوام متحدہ عبوری فورس کے لبنانی اور اسرائیلی حکام سے رابطوں سے تصدیق کی ہے۔ 

اقوام متحدہ کا امن دستہ سرحد پر صورتحال کی مسلسل نگرانی کررہا ہے۔