• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 24th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

لبنا ن سے اسرائیل پر 35 راکٹس اور میزائلوں سے حملہ،بجلی منقطع ،املاک کو نقصانتازترین

June 28, 2024

یروشلم /بیروت(شِنہوا)اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ لبنا ن سے داغے  گئے 35 راکٹوں اور میزائلوں سے اسرائیل کے شمالی شہر سافید کو نشانہ بنا یا گیا جس سے آگ بھڑک اٹھی ،بجلی  منقطع ہو گئی  اور املاک  کو نقصان پہنچا۔

اسرائیلی فوج نے اپنے بیا ن  میں کہاکہ زیادہ تر راکٹوں اور میزائلوں کو فضائی دفاعی نظام  سے کامیابی سے تباہ کر دیا گیا۔

ملک کی ماگن ڈیویڈ امدادی سروس کے مطابق  اس حملے میں کوئی ہلاکت یا زخمی نہیں ہوا۔

میروم ہیگلیل  علاقائی کونسل نے اپنے بیان میں کہا کہ ایک  پروجیکٹائل ایک گھر سے ٹکرایا۔ مزید براں فائر اینڈ ریسکیو اتھارٹی  نے بتایا کہ متعد جگہوں پر آگ لگ گئی اور بجلی منقطع ہونے سے لوگ لفٹوں میں پھنس گئے ۔

لبنا ن کے مسلح گروپ حزب اللہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس نے  سے جنوبی لبنان کے شہر نباتی اور مشرقی لبنا ن میں شومور قصبے پر اسرائیلی حملوں کے جواب میں  کتیو شا راکٹوں کے ذریعے  سا فید میں اسرائیل کے فضائی اڈے پر حملہ کیا ہے۔لبنان کے فوجی ذرائع نے شِنہوا کو بتایا کہ بعض راکٹوں کو اسرائیلی آئرن ڈوم میزائیلز نے تباہ کر دیا۔

اسرائیل کے میزائل شکن نظام کی جانب سے لبنان سے داغے جانے والے راکٹوں کو روکنے کے بعد دھوئیں کی لہریں دیکھا ئی دے رہی ہے(شِنہوا)

ایک علیحدہ بیان میں آئی ڈی ایف نے کہا کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے جنوبی لبنان کے گاؤں رمیہ میں حزب اللہ کے ایک فوجی ڈھانچے کو نشانہ بنایا اور تیری گاؤں میں حزب اللہ کے دو جنگجوؤں کو ہلاک کر دیا۔

  لبنانی فوج کے نامعلوم ذرائع نے شنہوا کو تصدیق کی کہ رمیہ اور حدتہ پر اسرائیل کے دو فضائی حملوں میں حزب اللہ کے تین ارکان ہلاک اور ایک   زخمی ہوا۔