وین تیانے(شِنہوا) لاؤس اور چین کی کمپنیوں نے چین کو برآمد کے لیے مویشیوں کی پیداوار کا مشترکہ منصوبہ شروع کرنے پراتفاق کیا ہے۔
لاؤس کی انٹیگریٹڈ ایگریکلچرل جوائنٹ وینچر کمپنی ، چین کی تیانجن رنگپھو بائیوٹیک کمپنی اور چین -آسیان انوویٹیو اکیڈمی فار میجر اینیمل ڈیزیز کنٹرول نے بدھ کو لاؤس کے دارالحکومت وین تیانے میں اس حوالے سے مفاہمت کی یادداشت (ایم اویو) پردستخط کیے۔
ایم او یو کے مطابق، تینوں ادارے مویشیوں کی پیداوار کا مشترکہ منصوبہ شروع کرتے ہوئے مویشیوں کی بڑے پیمانے پر صحت مند افزائش کے لیے تکنیکی معیارات وضع کریں گے اور جانوروں کی اہم بیماریوں سے بچاؤ اور کنٹرول کے ساتھ ساتھ حفظان صحت کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے پروٹوکول مرتب کریں گے تاکہ چین کومویشیوں کی برآمد کے لیے قرنطینہ معیارات اورصنعتی تربیتی پروگراموں پر عملدرآمد کیا جاسکے۔
اس منصوبے سے جنوب مشرقی ایشیا کے اس ملک میں غربت کے خاتمے اور مویشیوں کی صنعت کو اپ گریڈ کرنے کے مقامی اہداف حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔