• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

قطر کی علاقائی ممالک کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے میں چین کے کردار کی تعریفتازترین

July 06, 2023

دوحہ (شِنہوا) قطر کے ایک سینئر عہدیدار نے علاقائی ممالک کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے میں چین کے مثبت کردار کی تعریف کی ہے۔

قطر کی وزارت خارجہ کے وزیر مملکت محمد بن عبدالعزیز الخلفی نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں چین کے خصوصی مندوب برائے مشرق وسطیٰ ژائی جون سے ملاقات کے دوران کہا کہ قطر علاقائی ہاٹ اسپاٹ معاملات پر چین کے ساتھ رابطے اور تعاون کو بڑھانے کا خواہاں ہے تاکہ خطے میں کشیدگی کو مزید کم کیا جاسکے۔

الخلفی نے کہا کہ قطر اور چین کے درمیان گہرے تعلقات ہیں اور دونوں فریقین نے مختلف شعبوں میں اعلیٰ سطح کی ہم آہنگی اور تعاون کو برقرار رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قطر ون چائنہ پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہے اور مختلف شعبوں میں چین کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا خواہاں ہے۔

 چین اور قطر کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی رواں سال 35 ویں سالگرہ کا ذکر کرتے ہوئے ژائی نے کہا کہ حالیہ برسوں میں چین اور قطر کے تعلقات میں خاطر خواہ پیش رفت ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین دونوں ممالک کے رہنماؤں کی رہنمائی کے مطابق قطر کے ساتھ کام کرنے اور دوطرفہ تعلقات کو اعلیٰ سطح تک فروغ دینے کا خواہاں ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین بین الاقوامی اور علاقائی امور میں قطر کے منفرد اور اہم کردار کو اہمیت دیتا ہے اور قطر کے ساتھ رابطے کو مضبوط بنانے اور بین الاقوامی و علاقائی امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لئے مشترکہ کوششیں کرنے کا خواہاں ہے۔