• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 26th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

قط ،مصر اور امریکہ کا اسرائیل اور حماس پرجنگ بندی معاہدہ طے کرنے پر زورتازترین

June 02, 2024

دوحہ(شِنہوا)قطر،مصر اور امریکہ  نے اسرائیل اور حماس پر زوردیا ہے کہ وہ امریکی تجویز کے اصولوں پر مشتمل معاہدے کو حتمی شکل دیں۔

 قطر کی وزارت خارجہ کے ایک بیان کے مطابق غزہ میں جنگ بندی ، یرغمالیوں اور قیدیوں کی رہائی  کیلئے جاری مذاکرات کے ثالثوں کے طور پر تینوں ممالک نے اسرائیل اور حماس سے کہا ہے وہ اس حوالے سے عملی اقدامات کریں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ان اصولوں نے اس معاہدے میں تمام فریقین کے مطالبات کو اکٹھا کر دیا ہے  جو متعدد مفادات کو پورا کرتا ہے اور غزہ میں کافی عرصے سے مشکلات کے شکار لوگوں اور یرغمالیوں اور ان کے خاندانوں کو فوری ریلیف فرہم کریگا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ معاہدہ مستقل جنگ بندی اور تنازعے کے خاتمے کا لائحہ عمل پیش کرتا ہے۔