اقوام متحدہ(شِنہوا)چین نے کہا ہے کہ کسی کو بھی فلسطینی عوام کے مستقبل اور ان کی قسمت سے متعلقہ مسائل پر ویٹو کرنے کا حق نہیں ہے۔
اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے ژانگ جون نےسلامتی کونسل کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے مسئلہ فلسطین پر عدل و انصاف کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے کسی عظیم منصوبے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ اس مسئلے کے حل کی جانب انصاف کو برقرار رکھنے کے لیے اچھے ضمیر کی ضرورت ہے۔ کیا سلامتی کونسل نے اپنی ذمہ داریوں کو پورا کیا ہے، اس کا انحصار بلند و بالا نعروں پر نہیں، بلکہ ٹھوس اقدامات پرہے۔ژانگ نے کہا کہ سلامتی کونسل کو بین الاقوامی اتفاق رائے کے مطابق معروضی اور غیر جانبداری کے ساتھ اپنے فرائض انجام دینے چاہئیں اور بغیر کسی تاخیر کے فلسطین اور اسرائیل کے مذاکرات کی بحالی کی کوششیں کرنی چائیں، بجائے اس کے کہ بات چیت کے لیے نام نہاد شرائط کے پورا ہونے کا انتظار کیا جائے۔ فلسطینی عوام کے مستقبل اور قسمت سے متعلق مسائل پر کسی کو ویٹو کا حق نہیں ہے۔