• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 4th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں ایشیائی ، افریقی سفارتکاروں کا جیانگ ژیمن کے انتقال پر اظہار تعزیتتازترین

December 03, 2022

بیجنگ(شِنہوا)چین میں ایشیائی اور افریقی ممالک کے سفارتکاروں نے جمعرات اور جمعہ کو وزارت خارجہ کا دورہ کیا اور سابق چینی رہنماء جیانگ ژیمن کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔

ان 2 دنوں میں عوامی جمہوریہ کوریا ، ویتنام ، پاکستان ، کمبوڈیا ، جاپان ، جنوبی کوریا ، ملائیشیا ، برونائی ، بنگلہ دیش ، نیپال ، سری لنکا ، مالدیپ ، مصر ، الجزائر ، متحدہ عرب امارات ، یمن ، موریطانیہ ، شام ، ترکی ، بحرین ، ایران ، جنوبی افریقہ ، کیمرون ، سینیگال ، لیسوتھو ، کینیا ، یوگنڈا ، بینن ، نائیجیریا ، موزمبیق ، روانڈا ، عوامی جمہوریہ کانگو ، مالی ، ساؤٹومے و پرنسپے ، کوموروس اور دیگر ممالک کے ایلچیوں نے جیانگ ژیمن کے انتقال پر گہری تعزیت کا اظہار کیا ، ان کی تصویر کو خاموش خراج عقیدت پیش کیا اور تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات کا تحریری اظہار کیا۔

انہوں نے چین کی اصلاحات اور کھلے پن اور ترقی کے ساتھ ساتھ عالمی امن اور ترقی کیلئے جیانگ ژیمن کی اہم خدمات کی تعریف کی۔