• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 24th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

قرن افریقہ میں 6کروڑ60لاکھ سے زیادہ افراد کو غذا کی انتہائی قلت کا سامنا ہے:رپورٹتازترین

July 04, 2024

نیروبی (شِنہوا)اقوام متحدہ کی ایک نئی رپورٹ کے مطابق قرن افریقہ کے خطے میں تقریباً 6کروڑ67لاکھ افراد کو غذا کی انتہائی قلت کا سامنا ہے۔

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک وزراعت(ایف اے او)اور مشرقی افریقہ کی بین الحکومتی اتھارٹی برائے ترقی (آئی جی اے ڈی) کی ماہ جون کی رپورٹ کے مطابق غذا کی انتہائی قلت کے شکار3کروڑ91لاکھ افراد کا تعلق آئی جی اے ڈی کے رکن 8 ممالک میں سے 6 ممالک سے ہے جن میں جبوتی،کینیا،صومالیہ۔جنوبی سوڈان،سوڈان اوریوگنڈا شامل ہیں۔

خطے کے دیگر ممالک جہاں لوگ غذائی عدم تحفظ کا شکار ہیں ان میں برونڈی، وسطی افریقی جمہوریہ اور جمہوریہ کانگوشامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق جون میں غذائی عدم تحفظ کے شکارافراد کی 6کروڑ67لاکھ تعدادگزشتہ ماہ کی 7کروڑ49لاکھ سےتقریباً 11 فیصد کم ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تنازعات، مہنگائی، بیماریوں کا پھیلنا اورغذائیت سے بھرپورخوراک اورمحفوظ پانی تک ناکافی  رسائی جیسے عوامل  مشرقی افریقہ کے ممالک میں غذائی تحفظ اور غذائیت کی صورتحال کو شدید متاثر کر رہےہیں۔