بشکیک(شِنہوا) کرغزستان کے صدر صدیر جاپاروف نے امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن سے ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت بند کرنے کامطالبہ کیا ہے۔
صدر صدیر جاپاروف نے اس حوالے سے امریکی وزیرخارجہ کو جوابی خط لکھا ہے،جو وزیر خارجہ جین بیک کلوبایف نے گزشتہ روز بشکیک میں امریکی سفیر لیسلی ویگوری کے حوالے کیا۔ پیر کو شائع ہونے والے جوابی خط کے مطابق کرغزستان کے سربراہ مملکت نے کہا کہ "آپ کے خط کے مواد میں ہماری ریاست کے اندرونی معاملات میں مداخلت کے اشارے ہیں" بلنکن نے اپنے خط میں غیر منافع بخش تنظیموں سے متعلق قانون میں ترمیمی بل کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا تھا۔ ترمیمی بل کرغزستان کی پارلیمنٹ میں زیرغور ہے۔