لاس اینجلس(شِنہوا) ایک نئی تحقیق کے ابتدائی نتائج سے طویل کوویڈ انفیکشن کے بعد کی انسان کو مختلف صورتحال سے دوچار ہونے کی نئی تفصیلات سامنے آئی ہیں،جو جسم میں تقریباًہر ٹشو اور عضو کو متاثر کر سکتی ہیں۔
جے اے ایم اے میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں تقریباً 10ہزار امریکیوں کے ڈیٹا کا جائزہ لیا گیا، جن میں سے اکثر کو کوویڈ-19 تھا۔
یو ایس نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کی مالی اعانت سے کام کرنے والی تحقیقی ٹیم کے مطابق طبی علامات مختلف ہو سکتی ہیں اور ان میں تھکاوٹ، کنفیوژن، اور چکر آنا شامل ہیں جو کسی شخص کو وبا سے متاثر ہونے کے بعد مہینوں یا سالوں تک جاری رہ سکتا ہے۔
تحقیقی ٹیم نے یہ بھی معلوم کیا کہ 2021 میں اومی کرون ویرینٹ سے پہلے متاثر ہونے والے تحقیق کے شرکاء میں کوویڈ کے اثرات زیادہ عام اور شدید تھے۔محققین نے کہا کہ طویل کوویڈ کے بنیادی حیاتیاتی میکانزم کا مطالعہ علاج کی موثر حکمت عملی کی نشاندہی کرنے میں مرکزی حیثیت رکھتا ہے۔
محققین کو امید ہے کہ یہ تحقیق طویل کوویڈ کے ممکنہ علاج کی طرف اگلا قدم ہوگا، جس سے لاکھوں امریکیوں کی صحت اور تندرستی پر بہتر اثرات مرتب ہوں گے۔