• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

کوویڈ-19کے مسئلے پر سیاست سے گریز کیاجائے:چینتازترین

January 05, 2023

بیجنگ(شِنہوا)چین نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ  کوویڈ-19کے مسئلے پر سیاست کرنے کے بجائے وائرس سے نمٹنے پر توجہ دی جائے گی اور یہ کہ  ممالک یکجہتی کو بڑھا کر اور مشترکہ کوششوں کے ذریعے اس وبا کوجلدازجلد شکست دے سکتے ہیں۔

وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے ان خیالات کااظہار باقاعدہ پریس بریفنگ میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس کے کوویڈ- 19 سے متعلق معلومات کے تبادلے کے حوالے سے چین بارے دئے گئے بیان پر کیا۔

ماؤ نے کہا کہ کوویڈ-19 کی وبا کے آغاز سے چین نے ہمیشہ لوگوں اور ان کی زندگیوں کو سب سے مقدم رکھا ہے، لوگوں کی زندگی اور صحت کے تحفظ کے لیے بہترین کوشش کی  اور اقتصادی اور سماجی ترقی کے ساتھ وبائی ردعمل کو موثر طریقے سے مربوط کیا ہے۔ 

اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ چین ذمہ دارانہ انداز میں بین الاقوامی برادری کے ساتھ معلومات اور ڈیٹا کا تبادلہ کر رہا ہے، ماؤ نے کہا کہ نامکمل اعدادوشمار کے مطابق، چین نے گزشتہ تین سالوں میں عالمی ادارہ صحت کے ساتھ 60 سے زیادہ تکنیکی تبادلے کیے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ چین تمام انفلوئنزا ڈیٹا شیئرنگ گلوبل انیشیٹو (جی آئی ایس اے آئی ڈی) کے ذریعے وائرس کے جینوم ڈیٹا کا اشتراک جاری رکھے ہوئے ہے اور یہ کہ  بہت سے ممالک کے ماہرین صحت نے کہا ہے کہ دیگر ممالک کی جانب سے چین سے آنے والوں پر داخلے کی پابندیاں غیر ضروری ہیں۔