تیانجن(شِنہوا) ایک معروف طبی ماہر نے کہا ہے کہ کوویڈ-19 کی وبا کے عروج پر بزرگوں اوربنیادی طبی حالات میں مبتلا مریضوں کی حفاظت کرنا ایک ترجیحی کام ہے۔ چین کی اکیڈمی آف انجینئرنگ کے ماہرتعلیم اور روایتی چینی طب (ٹی سی ایم) کے ماہر ژانگ بولی نے شِنہوا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ اگرچہ کوویڈ-19 میں مرض پیدا کرنے کی شدت میں کمزوری کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے، لیکن اومی کرون ویرینٹ اب بھی عمررسیدہ افراد اور سنگین بنیادی طبی حالتوں والے مریضوں کی صحت کے لیے بہت بڑا خطرہ ہے۔ ژانگ نے کہا کہ جیسا کہ موجودہ ملکی صورت حال سامنے ہے، اومیکرون کی قسم کمیونٹی میں پھیلی ہوئی ہے اس کے علاوہ، اس وقت ونٹر انفلوئنزا اور عام نزلہ زکام کےعروج کا موسم ہے۔ خدشہ ہے اگلے ایک سے دو ماہ کے دوران وبا عروج پر ہو گی۔
انہوں نے بتایا کہ بیجنگ میں موجودہ وبا اومی کرون کی ذیلی قسم بی ایف۔7 کی وجہ سے ہے جس میں کچھ دیگر ذیلی اقسام کے مقابلے میں منتقلی اور مدافعتی نظام سے بچ نکلنے کی زیادہ صلاحیت پائی جاتی ہے۔
تاہم، ژانگ نے کہا کہ اومی کرون انفیکشن سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں اور زیادہ تر متاثرہ افراد سات سے 10 دنوں میں مکمل طور پر صحت یاب ہو جائیں گے۔