نیویارک(شِنہوا) ماہرین نے کوویڈ-19 کی وباکے طویل ہونے سےامریکی معیشت کو کھربوں ڈالر کا نقصان پہنچنے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے یقینی طور پر متعدد صنعتیں متاثر ہوں گی۔
امریکی ویب سائٹ ویب ایم ڈی نے ہارورڈ یونیورسٹی کے معاشیات کے پروفیسر ڈیوڈ کٹلر کا حوالہ دیتے ہوئے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ 37کھرب ڈالر تک مجموعی نقصان ہو سکتا ہے۔
بروکنگز انسٹی ٹیوشن کی ایک سینئر فیلو اور لیبر مارکیٹ پر وبا کے اثرات پر ایک تحقیق کی مصنف کیٹی باش کا کہنا ہے کہ بیماریوں پر کنٹرول اور روک تھام کے مرکز کے مطابق،کام کرنے کے اہل 40 لاکھ امریکی کوویڈ-19 کی وبا کی وجہ سے طویل عرصے سے بیمار ہیں جو اپنا کام انجام دینے سے قاصر ہیں۔
ویب سائٹ کے مطابق اجرت کی مد میں 230 ارب ڈالر کا نقصان ہوچکاہے جو امریکی جی ڈی پی (مجموعی ملکی پیداوار) کا تقریباً 1 فیصد ہے۔