لاس اینجلس(شِنہوا) کوویڈ-19 کی وبا کے دوران بچوں اور نوعمر افراد میں ڈپریشن کی علامات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
جے اے ایم اے نیٹ ورک میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں 12 ممالک کے 40ہزار سے زیادہ بچوں اورنوعمرافرادکے رویوں میں تبدیلی کا 53بار جائزہ لیا گیا۔
تحقیق کے مطابق کوویڈ-19 کی وبا کے دوران ڈپریشن کی علامات میں خاص طور پر خواتین اور نسبتاً زیادہ آمدنی والے پس منظرکے حامل افراد میں اضافہ ہوا۔ تحقیق میں کہا گیا ہے کہ یہ نتائج ذہنی صحت کے مسائل کودور کرنے کے لیے پالیسی اور صحت عامہ کے اقدامات میں معاونت فراہم کرسکتے ہیں۔