بیجنگ(شِنہوا) چین کی ویئر ہاوس اسٹوریج انڈسٹری دسمبر 2022 کے دوران مستحکم طورسے بحال ہوئی، اعدادوشمار کے مطابق اس صنعت میں طلب اور منافع کے لحاظ سے تیزی سے توسیع ہوئی۔
چائنہ فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ اور سی ایم ایس ٹی ڈویلپمنٹ کمپنی کی جانب سے مشترکہ طور پر جاری سروے کے مطابق، گزشتہ ماہ اس شعبے کی ترقی کا انڈیکس 48.7 فیصد رہا، جو گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 4.6 فیصد زیادہ ہے۔ اس عرصے میں، سیکٹر کے کاروباری حجم کا ذیلی انڈیکس گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 8.1 فیصد پوائنٹس اضافے کے ساتھ 50.6 فیصد ہو گیا۔ اعداد و شمارکا رجحان توسیعی زون میں داخل ہوا ہے کیونکہ چین کی جانب سے کوویڈ-19 ردعمل کو بہتر بنانے کے بعد مارکیٹ میں دباو کا شکار طلب بحال ہوئی ہے۔سروے کے مطابق نئے کاروباری آرڈرز کے ذیلی انڈیکس میں دسمبر میں ماہانہ 10.1 فیصد پوائنٹس کا اضافہ ہوا، اور کاروباری منافع کے اعداد و شمار پانچ ماہ میں 11 فیصد پوائنٹس بڑھ کر نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔