• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

کولوراڈو سپریم کورٹ نے ٹرمپ کو صدارتی پرائمری ووٹنگ کے لیے نااہل قرار دیدیاتازترین

December 20, 2023

ڈینور (شِنہوا) امریکی ریاست کولوراڈو کی سپریم کورٹ نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ریاست میں 2024 کے ریپبلکن صدارتی پرائمری بیلٹ کے نااہل قرار دیدیا ہے۔

ٹرمپ نے اس عزم کا اظہار کیا تھا کہ وہ فوری طور پر امریکی سپریم کورٹ میں اپیل دائر کریں گے۔

عدالتی فیصلہ چار تین سے آیا جس میں امریکی آئین کی شاذ و نادر استعمال شق کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا گیا کہ عدالتی اکثریت کی رائے میں ٹرمپ 14 ویں ترمیم کی دفعہ 3 کے تحت صدارتی عہدے کے لئے نااہل ہیں۔

کولوراڈو کی عدالت کہا ہے کہ 4 جنوری 2024 تک اپیل کی جاسکتی ہے اس لئے اس وقت اس فیصلے پر عملدرآمد روک دیا گیا ہے۔

امریکی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ 14 ویں ترمیم کی دفعہ 3 کو کسی صدارتی امیدوار کو نااہل قرار دینے کے لیے استعمال کیا گیا ہے اوریہ بھی پہلا موقع ہے جب کسی امریکی ریاستی عدالت نے فیصلہ دیا ہے کہ ٹرمپ 2024 کے صدارتی انتخابات کے لئے نااہل ہیں۔ سابق صدر ٹرمپ کو 2024 کے ریپبلکن نامزدگی کے مقابلے میں وسیع برتری حاصل ہے۔

ڈینور پوسٹ نے پیش گوئی کی ہے کہ یہ معاملہ امریکی سپریم کورٹ میں جائے گا۔  ٹرمپ کی انتخابی مہم کے ترجمان اسٹیون چیونگ نے کہا ہے کہ وہ جلد ہی امریکی سپریم کورٹ میں اپیل دائر کررہے ہیں۔