• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

کولمبیا،فٹ بال گراونڈ پر ڈرون حملے میں 10 افراد ہلاکتازترین

July 25, 2024

بگوٹا(شِنہوا) کولمبیا کے جنوب مغربی کئوکا ڈیپارٹمنٹ کے ایک فٹبال گراونڈ پر ڈرون حملے میں کمسن بچے سمیت 10 افراد ہلاک ہو گئے ۔

کئوکا میں فوج کی خصوصی کمان کے سرباراہ جنرل فید ریکو میجیا نے بتایا کہ   یہ حملہ کولمبیا کے غیر فعال انقلابی مسلح افواج نامی باغی گروپ کے مخالفین نے ارگیلیا شہر کے ضلع ایل پلیٹاڈو میں کیا ۔

انہوں نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ میدان پر حملے سے قبل، جہاں بچے کھیل رہے تھے، دھماکہ خیز مواد لے جانے والے ڈرونز سے فوج پر 13 حملے ہوئے تھے۔  

  انہوں نے کہا کہ  فٹ بال کے میدان کے مغربی حصے میں ایک گھر سے بھیجے گئے آخری ڈرون نے میدان پر دھماکہ خیز مواد گرایا جس سے  کئی لوگ متاثر اور ایک بچہ مارا گیا ۔  

  جنرل نے کہا کہ یہ حملے گوریلا مخالف فوجی کارروائیوں کے جواب میں کیے گئے تھے۔